سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کا معاملہ،سویڈش ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی |
|
بدھ 05 جولائی 2023ء | |
سفارتی ذرائع کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سویڈش ناظم الامور کر دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا قائمقام سیکرٹری خارجہ سویڈش ناظم الامور کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق قائمقام سیکرٹری خارجہ نے سویڈش ناظم الامور پر واضح کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے،آزادی اظہار کہ آڑ میں مذہب کی توہین کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں،سویڈش حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے واضح رہے کہ پاکستان کے علاؤہ سعودی عرب،ترکیہ،عراق اور کویت سمیت متعدد مسلمان ممالک نے سویڈش سفراء کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جبکہ مراکش نے سویڈن سے اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلالیا ہے |