سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں متوقع

منگل 04 جولائی 2023ء

ذرائع کے مطابق شریف فیملی دو ہفتے سعودی عرب میں قیام کرے گی، نواز شریف اور مریم نواز چند دن میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔ سعودی عرب میں نواز شریف شاہی خاندان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ سعودی عرب میں ہوگا، اور نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف فیملی ممبران کے ساتھ سرور پیلس میں قیام کریں گے۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔