بلوچستان ،سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،چار اہلکار شہید

اتوار 02 جولائی 2023ء

پولیس حکام کے مطابق حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کیا گیا، حملے کے دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نےسکیورٹی چیک پوسٹ پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں،سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا