سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی،اہم دہشتگرد کمانڈر گرفتار |
|
اتوار 02 جولائی 2023ء | |
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اہم دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے کی گئی ہے ،دہشتگرد کے قبضےسے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد کئے گئے ہیں،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد کی شناخت کمال کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی |