روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قرآن پاک کو سینے سے لگا لیا

جمعه 30 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے داغستان میں روس کی سب سے قدیمی مسجد کا دورہ کیا۔ صدر پیوٹن نے مسجد کادورہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے اگلے دن کیا۔ روسی صدر نے دورے کے دوران داغستان کے مسلمان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ‘روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ روس کے آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔’ ولادی میر پیوٹن نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور دوسروں کیلئے بھی مقدس ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ سویڈن میں پولیس نے شہری کو عید کے دن مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ مظاہرے کے بعد مذکورہ شخص نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان، ترکیے، مراکش، اُردن اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مسلم ریاستوں نے واقعے کی شدید مذمت کی گئی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔