پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

جمعه 30 جون 2023ء

اعلامیے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا ،ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں متوقع ہے اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہو سکے گی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے بعد ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث ہو گا ،معاہدے کے تحت توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی اور ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہوگی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کی مدت آج ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں،سب کچھ فائنل کرہوچکا ہے




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا