دورہ امریکہ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا |
|
جمعه 23 جون 2023ء | |
بھارتی وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی اور کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا لیکن پورے دورے کے دوران گو بیک مودی کا نعرہ امریکہ میں گونج رہا ہے،کانرس کے اجلاس سے خطاب کے دوران حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ ارکان نے مودی کی تقریر کا بائیکاٹ کیا اور مودی سرکاری کی پالیسیوں پر تنقید کی ۔بائیکاٹ کرنے والی مسلم رکن رشیدہ طلیب نے کہاکہ مودی سرکار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، غیرجمہوری اقدامات، اقلیتوں کو ہدف بنانے اور صحافتی پابندیوں میں ملوث رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر امریکہ میں مقیم بھارتی شہریوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا، کہیں سکھوں نے انڈیا شیم شیم اورکہیں گو بیک مودی کے نعرے لگائے،مودی جوبائیڈن ملاقات کے دوران مختلف ٹرکوں پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے جب کہ ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی،یہی نہیں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے مودی سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق سوالات کیے گئے،مظاہروں کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر مظالم،منی پور فسادات کے حوالے سے بھی مودی سے باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ |