چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ چین،چینی ہم منصب سے ملاقات

بدھ 21 جون 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دورے پر موجود چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی چیف آف جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ جنرل لیو ژینلی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان جاری دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستانی عوام کے دلوں اور دماغ میں اس دوستی اور تعلقات کی گہری جڑیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات نہ صرف آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیں بلکہ دفاعی اور تربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان چین دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کے لئے پاکستانی وفد کے سربراہ کے طور پر 18 سے 22 جون تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلیٰ سطحی سول اور ملٹری حکام بشمول چینی سٹیٹ قونصلر کن کینگ، وزیر خارجہ، چن وین کنگ اور دیگر فوجی اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جس کے دوران دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "آئرن برادرز" اور "آل ویدر فرینڈز" ہونے کے ناطے پاکستان اور چین گہرے اسٹریٹجک تعلقات مزید استوار کرتے رہیں گے،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام