آزر بائیجان پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرے گا،دونوں ممالک کے درمیان اتفاق

جمعرات 15 جون 2023ء

آذربائیجان کے صدر الہاف عالیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان کی ائیر لائن اسلام آباد کے لیے پرواز شروع کر رہی ہے، آذربائیجان کی آذر ائیر لائن اسلام آباد اور کراچی کے لیے دو پروازیں چلائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ چاہتے ہیں، امید ہے پاکستانی باسمتی چاول باکو میں بھی دستیاب ہوں گے جبکہ آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مشترکہ مشقوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان سے اگلے ماہ سے رعایتی ایل این جی کارگو پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے، کابینہ نے آذربائیجان سے ایل این جی پاکستان لانےکی منظوری دے دی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 6 ماہ سے اس ڈیل پر کام کر رہے تھے، آذربائیجان کی قومی ایل این جی کمپنی ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایک ایل این جی کارگو پاکستان بھجوائے گی، وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کا توانائی، زراعت، ٹرانسپورٹ، دفاع، سرمایہ کاری و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر