بھارت،تین ریل گاڑیوں میں خوفناک تصادم،دو سو اٹھاسی مسافر ہلاک،نو سو زخمی

هفته 03 جون 2023ء

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ جبکہ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔ ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر قیامت کا منظرتھا۔ قریبی دیہاتوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کی امداد کو پہنچے۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والے مسافروں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرینوں کی تباہ ہونے والی بوگیوں کے درمیان سیکڑوں افراد اب تک پھنسے ہوئے ہیں۔ سیکڑوں ریسکیو اہلکار، سیکورٹی فورسز اورایمبولینسز امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے،ٹرینوں میں پھنسے مسافروں کو ٹرینیں کاٹ کر نکالا گیا ہے،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟