قمر ریاض کا قتل اداروں پر ڈالنے کی کوشش ناکام،قاتل قانون کی گرفت میں آگئے

هفته 03 جون 2023ء

سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا ونگز نے قمر ریاض کے قتل کا پتہ چلتے ہی دنیا بھر میں پراپیگنڈہ شروع کر دیا، اوورسیز پاکستانیوں میں ریاست مخالف اشتعال انگیزی کی مہم کو دوبارہ سرگرم کرنے کی ہدایات دی گئیں، پروپیگنڈا کے ذریعے شور مچایا گیا کہ ریاست نے سیاسی کارکن کو حراست میں قتل کر دیا، اسلام آباد پولیس نے اصل قاتل کا سراغ لگا کر پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، قمر ریاض کو خاتون سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں خاتون کے شوہر نے قتل کیا، خاتون کے شوہر نے ساتھیوں الطاف، اللہ ڈوایا اور وسیم کے ساتھ مل کر قمر ریاض کو قتل کیا، چاروں قاتل رمنا پولیس کی تحویل میں ہیں، آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، اسلام آباد پولیس کے مطابق قتل کی اس واردات پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سوال پیدا ہوتا ہے کہ اصل ملزمان کی گرفتاری کے بعد سیاسی قتل کا رنگ دینے والے اب کہاں منہ چھپائیں گے؟




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟