بھارتی فوج جعلی اکاؤنٹر سپیشلسٹ،مودی کی خوشامد میں عوام کو چکر دینے میں مصروف

پیر 29 مئی 2023ء

بھارتی فوجی افسروں نے اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن داوٴ پر لگا دیا ، ترقی، میڈلز اور اچھی رپورٹ کے لئے جعلی آپریشن اور انکاوٴنٹرز معمول بن گیا ، منصوبہ کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر سمگلنگ پر آمادہ کیا جاتاہے، موقع ملنے پر بے خبر سمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتاہے، بعدازاں اسے آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی اور الزام پاکستان کے سر تھوپ دیا جاتاہے ، پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے4 فروری کو سی آئی دی کشمیر کا جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا جانے والا مراسلہ بے نقاب کیا تھا ، مراسلہ میں 3 راجپوت کے حاجی پیر سیکٹر ،12جاٹ کے اْڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کے ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے ، بھارت 1989 سے اب تک 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کر چکا ہے ، 31 مارچ 1993 کو بھارتی فورسز نے ڈاکٹر عبدالاحد گورو کوشہید کر دیا تھا ، 8 جولائی 2020 کو بھارتی فوج نے3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر بریگیڈئر کٹوچ کو معطل کیا لیکن جنوری 2021 میں یودھ سیوا میڈل سے بھی نواز دیا، جنوری 2022 کو پلوامہ میں 3 اور جنوری 2023 میں بٹگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ، 3 فروری 2022 کو بھارتی فوج نے شبیر احمد کو بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ سی آئی ڈی کشمیر کے مطابق شبیر احمد 19جنوری سے زیر حراست تھا ، 28 نومبر 2022کو بھارتی فوج کو پنج ترن کے علاقے میں اسلحہٰ چھپاتے ہوئے مکان مکین نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، عالمی میڈیا کئی بار ان جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل پر آواز اٹھا چکا ہے، 1993کی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں سو پور کے قتل عام میں بھی بھارتی فوج کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا ، 2010کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں براہ راست ملوث ہے ، 2010 اور 2015 میں بی بی سی نے کشمیر میں ہونے والے جعلی مقابلوں پر سوال اٹھا یا تھا،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں