گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء کی میجر شبیر شریف کے مزار پر حاضری

پیر 29 مئی 2023ء

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وفد کے اساتذہ اور طلبہ پر مشتمل وفد نے جناح ہاوٴس کے تباہ شدہ حصوں کا جائزہ لیا ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 9 مئی کے دلسوز واقعات کی پرزور مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ قائد کی رہائشگاہ جو ہمارا قومی اثاثہ تھی اْسے شر پسندوں نے جلا دیا جس کا ہمیں بہت دکھ ہوا، ڈاکٹر اصغر زیدی نے وطن کے دفاع اور سلامتی کے محافظوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے باور کرایا کہ "فوج کا دشمن، پاکستان کا دشمن" ہے، انہوں نے اس شرمناک واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ، بعدازاں وفد نے میجر شبیر شریف شہید، نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی ، میجرشبیر شریف گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل سپوت تھے، وائس چانسلر نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔