کور کمانڈر کی رہائشگاہ اور تنصیبات پر حملہ،سولہ ملزمان کمانڈنگ افسر کے حوالے

جمعرات 25 مئی 2023ء

لاہور کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی ایڈمنسٹریٹر جج نے جمعرات کو اپنا تحریری حکم جاری کردیا کور کمانڈرہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق ایم پی اے اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ، یاد رہےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کیا تھا،جس کے بعد پی ٹی آئی نے پرتشدد احتجاج کیا، لیکن بعدازیں سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی تھی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے مبینہ طور پر جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس، فوجی چھاؤنیوں سمیت عسکری و نجی تنصیبات پر حملے کئے تھے ، پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے درجنوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوج کے کمانڈنگ افسر عرفان اطہر نے استدعا کی تھی کہ جناح ہاؤس حملے سمیت 2 مقدمات میں گرفتار ایم پی اے سمیت 16 ملزمان کو فوج کے حوالے کیا جائے، یہ ملزمان لاہور کی کیمپ جیل میں قید ہیں




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام