آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستیں،سماعت کل سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا

جمعرات 25 مئی 2023ء

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن کے کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، پانچ رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں، آڈیو لیکس کی انکوائری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر اختر شبیر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، صدر سپریم کورٹ بار نے جمعہ کے روز درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کی تھی، حکومت کی جانب سے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے پہلا اجلاس پیر کو منعقد کیا تھا اور اگلا اجلاس ہفتہ صبح دس بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں طلب کیا ہے. انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر چار افراد کو نوٹس جاری کر کے طلب کر رکھا ہے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا