ملک وقوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آرمی چیف

جمعرات 25 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے لواحقین سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُنکی قربانیوں کو کوئ زائل نہیں کر سکتا پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، آرمی چیف نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی پولیس لائن آمد پر، چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپیکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا،،




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔