فوج اور عوام کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے،آرمی چیف

هفته 20 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادر وطن کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو 9 مئی (یوم سیاہ) کے واقعات پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیاسی مقاصدکیلئے فسادیوں کی جانب سے توڑ پھور اور جلائو گھیرائو کے شکار جناح ہاؤس اور ایک فوج کی تنصیبات کا بھی دورہ کیا، کور ہیڈ کوارٹرز میں گیریژن افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور مجرموں کے خلاف آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کیمطابق پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع ہو چکی ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دیا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے حاصل کرتی ہے اور فوج اور عوام کے درمیان دراڑ اور خلیج پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش ریاست کے خلاف نا قابل برداشت اور نا قابل معافی عمل ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن اور ان کی حامی قوتیں جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں، لیکن دشمن کے ایسے تمام عزائم کو قوم کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا، انشاء اللہ، بعد ازاں آرمی چیف نے سروسز ہسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی خیریت دریافت کی جو 9 مئی کے واقعے میں سیاسی شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے تھے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قربان لائنز کا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کے دوران پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، اور فسادات اور توڑ پھوڑ کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور تربیت کے لئے فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلایا، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟