پاکستان ایران آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 18 مئی 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پاک ایران سرحد پر عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مفیداورتفصیلی تبادلہ خیال ہواہے۔ دونوں اطراف سے سنجیدگی اور خلوص کے ساتھ اس امر کابرملا اظہار کیاگیا کہ دونوں برادر اور اسلامک ممالک تجارت ، سرمایہ کاری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور معیشت کی دوسرے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔ آزادانہ تجارت کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ طے پایا ہے کہ ایران سے بجلی کی ترسیل میں بڑی گنجائش ہے اس میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی تجویزپر ایرانی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شمسی توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو تیزی سے فروغ دیاجائے گاکیونکہ اس میں بڑی گنجائش ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ملاقات میں سی پیک کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کی ہیں ۔ہمارے درمیان مفید اور مثبت بات چیت ہوئی ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج مند۔پشین ۔ بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیاگیا ہے ۔اس منصوبے دونوں ممالک میں تجارت بڑھے گی ۔ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔یہاں تجارتی مراکز بنیں گے۔ جن کے ذریعے تجارت ہوا کرے گی۔ یہ وہ اہداف ہیں جن کے لئے ایران اور پاکستان مل کر اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام لا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کریں گے۔ آج پاکستان اور ایران کے لئے بڑا دن ہے۔ گوادر کے لئے100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ تاخیر کا شکار تھا۔ موجودہ حکومت نے اسے تیزی سے مکمل کیا ہے اور ایران کے صدر نے اس میں ذاتی دلچسپی لی ہے ۔بجلی کے ٹیرف کو بھی باہمی رضامندی سے طے کر لیا گیا ہے۔ پاک ایران دوستی کے حوالے سے یہ منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کی دوستی مضبوط ہو گی اور یہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام