سابق وزیر ملک امین اسلم بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

جمعرات 18 مئی 2023ء

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، اس پرپارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے کی حالت میں چلا گیا، ب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا ترتیب دینے والے خیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ نو مئی کو نکالے گئے تمام جلوسوں کا ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو پارٹی کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا، پارٹی لیڈر شپ کو اس سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھے۔ ۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور برگر کی قیمت سات سو ڈالر پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے