اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمراں خان کو اکتیس مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا

بدھ 17 مئی 2023ء

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف سو سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاق کی جانب سے عمران خان کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں بھی 31 مئی تک توسیع کردی۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟