مسلم باغ ایف سی کیمپ کلیئرنس آپریشن مکمل،تمام دہشتگرد مارے گئے،سات شہید

هفته 13 مئی 2023ء

آئی ایس پی آرکے مطابق گذشتہ شام ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع کئے گئے پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں کمپاوٴنڈ میں موجود تمام چھ دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ رہائشی بلاک سے یرغما بنائے گئے تین خاندانوں کو بچانے کیلئے اقدامات کئے گئے ، دہشت گردوں نے انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو بھی نشانہ بنایا، کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت وطن کے سات سپوت شہیدہوئے جبکہ ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ، سیکویرٹی فورسز نے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ ،دہشت گردوں کے روابط کا پتہ لگانے اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گی ، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں