عمران خان آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے،سترہ مئی کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا

بدھ 10 مئی 2023ء

پولیس لائنز میں عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کو مزید تفتیش درکار ہے اسلئے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ احتساب عدالت میں سماعت کےدوران پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی، اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو گرفتاری کے وقت وارنٹ دکھائے گئے تھے،جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے نیب آفس پہنچنے کے بعد وارنٹ دیے گئے، ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ تمام ضروری کاغذات عمران خان کے وکلا کو فراہم کردیے جائیں گے۔ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ جس طرح عمران خان کو گرفتار کیا گیا، قانونی طور پر گرفتاری غلط ہے،جس کے جواب میں ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ ہم یہاں کرپشن کا معاملہ بیان کررہے ہیں، رقم برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پکڑی تھی، وہ رقم حکومت پاکستان کو واپس بھیجی، لوٹی گئی رقم بدنیتی سے بزنس ٹائیکون کے کیساتھ ایڈجسٹ کردی گئی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ کہ القادر ٹرسٹ چل رہا ہے اور اس زمین پر عمارت بنی ہوئی ہے، لوگ القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں، جو ٹرسٹی ہوتا ہے وہ ایک لیگل پرسن ہوتا ہے، وہ پبلک آفس ہولڈرنہیں ہوتا، عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر نہیں ۔ سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت میں کہا جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا، دوسرا ہمیں قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتی ہے تو ہم ہرکیس ہارجاتے ہیں، ہم قانونی چارہ جوئی پر آج تک 100 ملین روپے لگاچکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے حراست میں لیا گیا اور شیشے توڑے گئے، ڈاکٹر فیصل کو بلائیں، میں کہتا ہوں میرے ساتھ مسعود چپڑاسی والا کام نہ ہو، یہ ایک انجکشن لگاتے ہیں جس سے بندا آہستہ آہستہ مرجاتا ہے۔ کئی گھنٹے کے وقفے کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوآٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،اور 17 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ