عمران خان گرفتاری،پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ 10 مئی 2023ء

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی عمران خان کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میری زندگی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ احاطے سے گرفتاری غیر قانونی ہے،ہائی کورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کیخلاف ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کیے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ غیر قانونی حراست سے نکالنے میں ناکام رہی، چیئرمین نیب کے جاری کردہ وارنٹ غیر قانونی ہیں، انکوائری کو تحقیقات میں بدلنے کے بعد نیب نےکوئی نوٹس جاری نہیں کیا،جس 190 ملین کی کرپشن کا الزام ہے وہ سپریم کورٹ میں پہلے ہی جمع ہوچکی،حکومت جب چاہے تو 190 ملین کو کہیں بھی منتقل کر سکتی ہے،عدالتی حدود سے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟