چیئرمین پی ٹی آئی کے سنیئر فوجی افسر پر الزامات،آئی ایس پی آر کا سخت ردعمل

پیر 08 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران شان نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں، یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ترجمان کے مطابق گذشتہ ایک سال سے یہ ایک سلسلہ بن چکا ہے، جس میں فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سیاسی رہنما قانونی راستہ اختیار کریں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں، بصورت دیگر ادارہ جھوٹے، بے بنیاد بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے