برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔

هفته 06 مئی 2023ء

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نے بادشاہ سےحلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نےحلف نامے پر دستخط بھی کردیے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ قبل ازیں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں، تقریب مین مجموعی طور پر دوہزار دو سو ملکی اور غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 70 سال کے دوران برطانیہ میں ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں۔ جبکہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی