سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،تین دہشتگرد ہلاک،چھ سیکیورٹی اہلکار شہید |
|
جمعرات 04 مئی 2023ء | |
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے دمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران چھ سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا جن میں ٹانک کے چھتیس سالہ حوالدار سلیم،کوہاٹ کے سینتیس سالہ نائیک جاوید اقبال،بنوں کے چھبیس سالہ سپاہی نذیرخان،مردان کے پچیس سالہ سپاہی حضرت بلال،اورکزئی کے بائیس سالہ سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر کے بائیس سالہ سپاہی بسم اللہ شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشتگردوں کی موجودگی اور خاتمےکےلئے کےلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پر عزم ہے اور قربانیاں پاک فوج کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں |