بھارتی ریاست اتر پردیش میں عید کی نماز پڑھنے پر ایک ہزار سات سو مسلمانوں کے خلاف مقدمات

جمعه 28 اپریل 2023ء

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُترپردیش میں عید کی نماز ادا کرنے پر 1700مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،مقدمات جاجماؤ، بابوپورہ اور بجریا کے علاقوں میں درج کرائے گئے،انتہا پسند مودی سرکار نے امام مسجد اور عید گاہوں کی انتظامیہ کو بھی نہ بخشا واضح رہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلمانوں کے خلاف تعصب رکھنے پر پہلے ہی بدنام ہیں،2019میں یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کو وائرس قرار دیاتھا،جبکہ 15 اپریل 2023 کوسابق مسلمان ایم پی اے عتیق احمد کو ہندو انتہا پسندوں نے دن دھاڑے پولیس کی حراست میں قتل کر دیا تھا مسلم دشمنی کی وجہ سے انتہا پسند اترپردیش حکومت کئی شہروں کے مسلمان نام ہندو طرز پر تبدیل کر چکی ہے ،مصطفی باد کا نام رام پور، الہ آباد کو پریاگراج ، فیض آباد کوایودھیہ اور فیروز آباد کو چندر نگر میں تبدیل کر دیا گیا ہے،کیا دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں 20کروڑ مسلمانوں کا مستقبل محفوظ ہے؟




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟