ثالثی اور پنچائیت سپریم کورٹ کا کام نہیں،وزیراعظم شہباز شریف |
|
بدھ 26 اپریل 2023ء | |
اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے چیلنجز کو ڈیل کیا ہے، صورتحال حکومت کے لیے ابھی بھی چیلنجنگ ہے، حکومت نے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تین چار کا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کے فنڈز سے متعلق جواب مانگا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثالثی اور پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے، الیکشن کے لیے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے، اتحادی حکومت نے آخری کوشش کی کہ سب ایک الیکشن پر متفق ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکا پر سازش کا الزام لگا کر ڈھٹائی اور بے شرمی سے یوٹرن لیا ہے، پاکستان سے باہر پی ٹی آئی کے چند ایجنٹس نے گھنا ئو نا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گفتگو کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے،گفتگو کا فارمیٹ کیا ہوگا بیٹھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی اس معاملے میں گنجائش پیدا کرسکتی ہے، اتحادی جماعتوں نے الیکشن کی ایک تاریخ پر کوشش کی، انا کا مسئلہ نہیں بنایا |