سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے ایک سو پچاس غیر ملکیوں کو بحفاظت نکال لیا

اتوار 23 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ۔جس کے بعد سوڈان میں پھنسے غیر ملکیوں کو وہاں سے نکالنے کےلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں،ابتدایی طور پر سعودی عرب نے بارہ ممالک کے ایک سو پچاس افراد کو سوڈان سے بحفاظت نکال لیا ہے رپورٹس کے مطابق سوڈان سے سفارتکاروں،عالمی حکام اور دیگر پھنسے افراد کو سعودی بحریہ نے جدہ پہنچا دیا ہے،بحفاظت سعودی عرب پہنچنے والے افراد کا تعلق پاکستان،بھارت،کویت،قطر،عرب امارات،مصر اور تیونس سے بتایا گیا ہے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ان غیر ملکی شہریوں کو سعودی نیوی کے تین جہازوں کی مدد سے جدہ پہنچایا گیا ہے یہ سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد غیر ملکیوں کو بحفاظت نکالنے کا پہلا کامیاب آپریشن ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟