ایک پیغام اور امیتابھ بچن کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بحال ہوگیا |
|
هفته 22 اپریل 2023ء | |
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی اہم شخصیات کے ویرفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بلیو ٹک فیس کی عدم ادائیگی پر ختم کر دیا گیا تھا، تاہم ان میں سے امیتابھ بچن اپنا بلیو ٹک واپس لینے میں کامیاب ہوگئے بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن نے اپنے مخصوص انداز میں ایلون مسک اور ٹویٹر کو مخاطب کرتے ہوئے میسج کیا کہ ارے ٹوئٹر بھیا سن رہے ہو اب تو پیسے بھی بھر دیئے ہیں اب تو ہمارا بلیو ٹک واپس کردیجیئے،امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ہاتھ جوڑ دیئے اب کیا پیر بھی پکڑیں امتیابھ بچن کے میسج کے بعد ہفتے کی صبح انہیں ٹوئیٹر کا بلیو ٹک واپس مل گیا |