ٹوئٹر کا تصدیقی بلیو ٹک کھونے والی اہم شخصیات ۔۔۔۔ |
|
جمعه 21 اپریل 2023ء | |
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے تصدیقی بلیو ٹک کے لئے ماہانہ آٹھ ڈالر فیس مقرر کی تھی جس کی پہلی باقاعدہ ادائیگی کےلئے بیس اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم فیس ادا نہ کرنے پر دنیا کی کئی اہم شخصیات نے تصدیقی بلیو ٹک کھو دیا ہے پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جنھوں نے بلیو ٹک کھو دیا ہے ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد انیس ملین جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہے سیاستدانوں کے علاؤہ کئی مشہور کھلاڑیوں نے بھی بلیو ٹک کھو دیا ہے ان میں سابق کپتان شاہد افریدی،موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم،فاسٹ باؤلر شاہین افریدی،بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور سٹار فٹبالر رونالڈو بھی شامل ہیں بلیو ٹک کھونے والوں میں بالی ووڈ،لالی ووڈ کے فنکار بھی شامل ہیں جن میں امتیابھ بچن،شاہ رخ خان،دپیکا پڈکون،پریانکا چوپڑا،عالیہ بھٹ،ہریتھک روشن،رجنی کانت سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں |