سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا،گزٹ نوٹیفیکشن جاری کرنے کی ہدایت

جمعه 21 اپریل 2023ء

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے ،سیکرٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ اب قانون کی شکل میں باقاعدہ نافذ ہوچکا ہے اور اسکے گزٹ نوٹیفیکشن کےلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو حکم دے دیا گیا ہے واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے مذکورہ بل کو بغیر دستخط کے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا تھا تاہم پارلیمنٹ کی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس بل پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا تھا تیرہ اپریل کے حکم نامے کے مطابق مذکورہ بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت دو مئی کو ہوگی اس بل پر صدر مملکت دستخط کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں تاحکم ثانی نافذ العمل نہیں ہوگا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا