چین اسرائیل اور فلسطئن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار

منگل 18 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ لے حل اور قیام امن کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ،چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہچین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،اور چین مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے دونوں فون کالز پر ’دو ریاستی حل‘ پر عمل درآمد کی بنیاد پر امن مذاکرات پر چین کے مؤقف پر زور دیا۔ واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں سفارتی میدان میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔