گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ نہ کرانے کا معاملہ،پی اے سی کا نوٹس، ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت

منگل 18 اپریل 2023ء

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت ہاؤسنگ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا آڈٹ نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو گن اینڈ کنٹری کلب کا تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کردی جبکہ کلب کے سربراہ نعیم بخاری کوفوری ہٹانےکی ہدایت کردی، چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کا آڈٹ کیوں نہیں کرایا گیا، اربوں روپے کے آڈٹ پیراز بن چکے ہیں، قانون کی مسلسل خلاف ورزی ہوئی ہے، پبلک اکاوںٹس کمیٹی نے کلب کے آڈٹ کے لیے نیب اور ایف آئی اے کی مدد لینے کی ہدایت کردی،اورآڈٹ پیراز ایف آئی اے اور نیب کو انکوائری کےلئے بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ پی اے سی نے کلب کے سربراہ نعیم بخاری سے گاڑی اور دفاتر سمیت تمام مراعات اور سہولیات واپس لینے کی ہدایات بھی جاری کردیں




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔