پنجاب میں انتخابات کا التواء،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری الیکشن کمیشن سپریم کورٹ طلب

بدھ 12 اپریل 2023ء

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے،فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے،عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کو معلوم ہیں،الیکشن کیلئے فنڈز کی فراہمی توہین عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے،عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات بھی ہمراہ لانے کا حکم دے دیا اور سیکرٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کردی عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا،عدالت نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم عدولی کرنے اور اس پر اکسانے والوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے،بروقت انتخابات نہ کروانا آئین کو خطرے میں ڈالنا ہے،انتخابات جیسے اہم ترین معاملے پر فنڈ جاری نہ کرنا فوری توجہ کا طلب گار ہے،گورنر سٹیٹ بنک حکومت کے پاس موجود تمام تر پیسے کی تفصیلات ہمراہ لائیں، عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا