چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

پیر 10 اپریل 2023ء

سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف شکایت دائر کی گئی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف بھی ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی، سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے،چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی، غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کی،شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے