امریکہ اور کینیڈا میں امام مسجد اور نمازیوں پر حملے کے دو واقعات،ملزمان گرفتار

پیر 10 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجد میں فجر کی نمازکے دوران امام پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں امام مسجد زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چاقو حملے کے وقت مسجد میں دو سو کے لگ بھگ نمازی موجود تھے۔ حملہ کرنے والے شخص کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے تاہم اسکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور امام مسجد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی یے دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مارکھم میں مسجد کےاحاطے میں گاڑی سے نمازی کو کچلنے کی کوشش کی گئی اٹھائیس سالہ ملزم شیرن کیرونا کیرن کو ٹورنٹو سے گرفتار کرکے نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کینیڈا کی حکومت نے واقعے کی مذمت کی ہے ۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی