سابق وزیراعظم نواز شریف گیارہ اپریل کو سعودی عرب پہنچیں گے

جمعرات 06 اپریل 2023ء

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر گیارہ اپریل کو سعودی عرب پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی حکومت نے عمرے کےلئے سعودی عرب دورے کی دعوت دی ہے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم گیارہ اپریل کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد تین دن مکہ اور مدینہ میں قیام کریں گے جس کے بعد پندرہ اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دیں گے،سابق وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانیوں سے ملاقات بھی کریں گے،مریم نواز مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ کےلئے روانہ ہونگی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور