چینی جاسوس غبارہ امریکی فوجی تنصیبات کہ خفیہ معلومات اکھٹی کرنے میں کامیاب ہوا،امریکی میڈیا کا دعویٰ

منگل 04 اپریل 2023ء

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فروری میں امریکی فضائی حدود میں اُڑنے والے چین کے جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود چینی غبارہ خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔چینی غبارے نے کئی فوجی مقامات سے خفیہ معلومات رئیل ٹائم میں بیجنگ بھجوائیں، چینی غبارے نے زیادہ تر ہتھیاروں کے نظام سے نکلنے والے الیکٹرانک سگنلز اور فوجی اڈوں کے اہلکاروں کے رابطوں سے خفیہ معلومات اکھٹی کیں واضح رہےکہ فروری میں چینی جاسوس غبارہ امریکا اور کینیڈاکی فضائی حدود میں ایک ہفتے تک پرواز کرتا رہا بعدازاں امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر امریکی فوج نے چینی غبارے کو ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا۔




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے