سبی میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

جمعه 31 مارچ 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سبی کے جنوبی علاقے نوشمان میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئلہ کان کے مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے، مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ دو دنوں سے دہشت گردوں کے علاقے میں مختلف راستوں پر متعدد گھات لگا کر تین دہشت گردوں کی ٹولی کو روکا گیا، روکے جانے پر انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو زخمی ہوئے، اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا، ترجمان کے مطابق پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں