ملک میں مہنگائی،وزارت خزانہ نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی |
|
جمعه 31 مارچ 2023ء | |
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان موجود ہے، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہےجب کہ حالیہ ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے البتہ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کے امکانات موجود ہیں رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابوکرکے زرمبادلہ کے ذخائرپردباؤ کم کرنے کےلئے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک ترسیلات زرمیں دس فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے آٹھ ماہ میں برآمدات میں نو اعشاریہ سات اور درآمدات میں اکیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اڑسٹھ فیصد کم ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاری میں چالیس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، وزارت خزانہ کے مطابق انتیس مارچ کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب سات کروڑ نوے لاکھ ڈالرز تھے اور انتیس مارچ کو ڈالرکا ریٹ دو سو تراسی روپے بانوے پیسے تھا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں اٹھارہ سے زائد اضافہ ہوا جب کہ جولائی سے فروری تک بجٹ خسارہ میں چار فیصد اضافی ریکارڈ ہوا |