اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان پولیس کی صوبے سے باہر وی آئی پی ڈیوٹی پر پابندی درست قرار دے دی

جمعرات 30 مارچ 2023ء

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور قدیر جنجوعہ، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت نے وی آئی پی سیکورٹی سے متعلق رولز عدالت میں پیش کیے،وی آئی پی سیکورٹی متعلق رولز پی ٹی آئی دور حکومت میں کابینہ نے 10 ستمبر دوہزار اکیس کو رولز منظور کئے تھے، جن کے مطابق وی آئی پی کی سیکورٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،عدالت نے مذکورہ رولزکی روشنی میں مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست نمٹادی۔واضع رہے کہ وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان حکومت نے چیلنج کیا، وزارت داخلہ نے جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی تھی،جی بی پولیس کو دوسرے صوبوں میں لے جانے پر پابندی کا وزارت داخلہ نے 24 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار