سپریم کورٹ خصوصی بنچ نے از خود نوٹس کیسز پر سماعت مؤخر کرنے کاحکم دے دیا

بدھ 29 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو بیس اضافی نمبر دینے کے از خود نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔خصوصی بینچ میں قاضی فائز عیسیٰ ،جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں اور فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری ہوا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ کےفیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری کے تمام کیسز کو ملتوی کردیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو خصوصی بینچ بنانے کا اختیار نہیں ہے، سپریم کورٹ رولز میں چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ بنانے کا اختیار حاصل نہیں، اسپیشل بینچ میں مختلف بینچز سے ایک ایک جج کو شامل کیا گیا، عدالتی وقت ختم ہونے کے وقت کیس سماعت کیلئے مقررکیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اراکین پارلیمنٹ کے انتخاب کے وقت ان کا احتساب کرتے ہیں، اراکین پارلیمنٹ الیکشن میں عوام کو جوابدہ ہیں، قوانین کے تحت بیوروکریسی حکومت کو جوابدہ ہے، عدلیہ اس طرح کسی کو بھی جوابدہ نہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے پاس اختیار نہیں کہ بینچ کی تشکیل کے بعد کسی بھی جج کو بینچ سے الگ کریں، ایک جج سپریم جوڈیشل کونسل کوجوابدہ ہوسکتا ہے لیکن جوڈیشری نہیں۔ فیصلے کے مطابق چیف جسٹس اپنی دانش کو آئین کی حکمت کی جگہ نہیں دےسکتے، آئین نے چیف جسٹس کو یک طرفہ اورمرضی کااختیار کہیں نہیں دیا، سپریم کورٹ کے تمام ججز کو اجتماعی طورپرتعین کاکام چیف جسٹس انجام نہیں دے سکتے۔ بینچ میں جسٹس شاہد وحید نے فیصلے سے اختلاف کیا اور نوٹ میں لکھا کہ جن معاملات پرفیصلہ دیا گیا وہ ہمارے سامنے نہیں رکھے گئے تھے واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کا ازخود نوٹس کیس بھی زیر سماعت ہے جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار