اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف کیسز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

منگل 28 مارچ 2023ء

عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات کے حوالے سے درخواست کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے سٹیٹ کونسل عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت عمران خان کے خلاف اسلام آبادمیں درج انتیس مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کی گئی،پولیس نے اٹھائیس جبکہ ایف آئی اے نے ایک مقدمے کا ریکارڈ جمع کروایا، رپورٹ میں کہاگیاکہ پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا،سات کیسز تفتیشی مراحل میں ہیں، بیس مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں،ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے، سٹیٹ کونسل نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف اٹھائیس مقدمات درج کر رکھے ہیں، ایف آئی اے میں عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، عمران خان کے وکیل فیصل فریدچوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ کوئی ایک مقدمہ ہو تو سمجھ آتی ہے یہاں بہت سے ہیں،آئی جی کے نمائندہ بھی یہاں عدالت میں ہیں،ہمیں شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا ہے لیکن کوئی فون نہیں اٹھاتا، اس موقع پر چیف جسٹس نے وفاقی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں، پولیس رپورٹ جمع ہوجانے کے بعد عدالت نے درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ