عدالت نے حسان نیازی کو جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

پیر 27 مارچ 2023ء

تفصیلات کےمطابق حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور دوران سماعت پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہے، لیپ ٹاپ اور موباٸل بھی برآمد کرنا ہے، بلوہ اور ہنگامہ آراٸی حسان نیازی کی ایما پر کی گئی، تمام واقعات کی تفتیش کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جاٸے۔ سماعت کے دوران حسان نیازی کے وکیل کا کہنا تھا انکے موکل کو بدنیتی کی وجہ سے مقدمے میں ملوث کیا گیا، حسان نیازی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے گرفتاری عمل میں لائی گئی، ایف آئی آر بدنیتی کی بنیاد پر درج کی گئی اورغلط مقدمے میں گرفتار کیا گیا، حسان نیازی کی گرفتاری غیر قانونی ہے لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانےکا حکم دے دیا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم