اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

پیر 27 مارچ 2023ء

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے حوالے سے درخواست پرسماعت کی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری سےکہا کہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے کہ غیرقانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے موکل گرفتار ہونگے، کیا میں کہہ دوں غیرقانونی نہیں تو قانونی گرفتار کرلیں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کے وکیل فیصل چوہدری سے مکالمہ کیا کہ اپنے موکل کے ساتھ ایسانہ کریں، میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات جاری کرسکتا ہوں۔ وکیل فیصل چوہدری نے اپنے دلائل میں کہا کہ ماضی میں مذکورہ عدالت نے نوازشریف کی صحت کی ضمانت مانگی تھی، جس پر عدالت نے کہا کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا، بائی بک ہی چلتا ہوں۔ بعد ازیں عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے کل تک عمران مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔اور کیس پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم