کینیڈا میں ریلوے سٹیشن پر مسلمان نوجوان کو نماز پڑھنے سے روکنے کا معاملہ،گارڈ معطل،

هفته 25 مارچ 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر تعینات گارڈ نے مسلمان نوجوان احمد کو نماز پڑھنے سے روک دیا اور موقف اپنایا کہ آپ کے نماز پڑھنے سے دوسرے لوگ ڈسٹرب ہوں گے۔ گارڈ نے مسلمان نوجوان کوآئندہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں نماز نہ پڑھنے کی وارننگ بھی دےدی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسلمان نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کررہا تھا جہاں لوگ موجود نہیں تھے۔ مسلمان نوجوان کو نماز سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی رو ریلوے سٹیشن انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے مسلمان نوجوان اور مسلمان کمیونٹی سے غیر مشروط معافی مانگی اور متعلقہ گارڈ کو معطل کردیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ بھی کیا




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔