نیب نے عمران خلاف کے خلاف کیسز کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں

جمعه 24 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پاکستان بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس پر نیب نے جواب جمع کرادیا ہے نیب کی طرف سےجمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف نیب میں دو کیسز ہیں، دونوں کے حوالے سے نیب راولپنڈی میں تحقیقات جاری ہیں نیب کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور اختیارات سے تجاوز کے معاملے کی انکوائری نیب راولپنڈی میں جاری ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مالی فوائد لینے اور ریکارڈ چھپانے کے معاملے پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی درخواست نمٹانے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے خلاف دونوں کیسز انکوائری مرحلے پر ہیں، کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، نیب راولپنڈی کے سوا پاکستان میں عمران خان کے خلاف کوئی نیب کیس نہیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم