سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہیں ہموار

جمعه 24 مارچ 2023ء

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دہائی تک سفارتی تعلقات منقطع رہنے کے بعد شام اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کی راہیں ہموار ہونے لگی ہیں اور بیک ڈور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتخانے کھولنے کے حوالے سے پیش رفت ہوچکی ہے۔اور اس حوالے سے عید الفطر تک اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آسکتی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں تیزی آرہی ہے اور ایران کے بعد شام سے ساتھ تعلقات کی بحالی مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔مذاکرات یا ان میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ابھی تک دونوں ممالک کی طرف سے کوئی باقاعدہ تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے واضح رہے کہ دوہزار گیارہ میں شام میں خانہ جنگی کے بعد متعدد عرب ریاستوں نے شام سے روابط منقطع کئے تھے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے