گورنر خیبرپختونخواہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

پیر 20 مارچ 2023ء

سپیکر کے پی مشتاق احمد غنی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں گورنر کے پی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ثابت ہے کہ الیکشن کمیشن نے کے پی میں انتخابات کی تاریخ کے لیے متعدد خطوط لکھے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ واضح ہے، گورنر کے پی سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر کے پی کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی چلائی جائے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اگر گورنر کے پی تاریخ نہیں دیتے تو سپریم کورٹ صدر مملکت یا کسی آئینی عہدے دار کو ہدایت دے کہ وہ تاریخ مقرر کرے۔یا سپریم کورٹ خود تاریخ مقرر کر دے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں